13 جون 2015 - 18:26
آل سعود کے فوجی ٹھکانوں پر یمنی فوج کا حملہ

یمن کی فوج نے عوامی فورس کی مدد سے آل سعود کے کرائے کے فوجیوں پر ٹھکانوں پر چالیس میزائل داغے ہیں-

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ یمن کی انقلابی تحریک کے ٹی وی چینل المسیرہ نے رپورٹ دی ہے کہ یمن کی فوج اور انقلابی دھڑوں نے مل کر آل سعود کے فوجی ٹھکانوں پر چالیس میزائل داغے ہیں جن میں سعودی فوجیوں کو شدید نقصان پہنچا ہے- قابل ذکر ہے مارچ سے آل سعود اور اس کے پٹھو اتحادیوں نے نہتے یمنی عوام پر حملے کرنا شروع کئے تھے۔ ان حملوں میں آل سعود اور اسکے اتحادیوں نے محض یمن کی بنیادی تنصیبات تباہ کی ہیں اور انہیں سیاسی یا فوجی لحاظ ‎سے کوئی کامیابی نہیں ملی ہے- دوسری جانب یمن کی وزارت صحت نے ایک بار پھر کہا ہے کہ سعودی عرب نے یمن کے خلاف جارحیت میں ممنوعہ ہتھیاروں کا استعمال کیا ہے۔ یمن کے وزارت صحت کے مطابق سعودی بمباری میں شہیدوں کے جسموں اور زخمیوں کے معائنے سے اس بات کی تصدیق ہوتی ہے کہ سعودی عرب ممنوعہ ہتھیار استعمال کر رہا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲